Sunday 19 February 2017

Mohammad Khalid Ansari Marhoom ki Taaziyat ka silsila jari, Al Falah Islamic Foundation, India

محمد خالد انصاری مرحوم کی تعزیت کا سلسلہ جاری




(ممبئی) گذشتہ اتوار یعنی 5فروری 2017ء کو جناب محمد خالدانصاری اپنے ربِ حقیقی سے جا ملے ۔ وہ الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا کے بانی و صدر مولانا ندیم احمد انصاری کے حقیقی بھائی تھے ۔ تقریباً آٹھ سالوں سے وہ ایس پی ایم ایس نامی ایک مہلک مرض کا شکار تھے ، جس کی وجہ سے وہ ایک طویل عرصے تک بسترِ علالت پر کراہتے رہے ۔ مرحوم نماز و روزے کے پابند اور کثرت سے تلاوتِ قرآن مجید وغیرہ میں مشغول رہنے والے سادہ مزاج نوجوان تھے ۔ عصر سے قبل ان کا انتقال ہوا اور عشاء کے بعد انھیں باندرہ(مشرق) کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ مولانا ندیم احمد انصاری نے پڑھائی اور ان کے رشتے داروں،ساتھیوں (خصوصاً مقصود ماہمی اور خلیل انصاری)اور شاگردوں نے تجہیز و تکفین اور تدفین کے عمل میں مخلصانہ خدمات انجام دیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور آخرت کے تمام مراحل آسان فرمائے اور تمام معاونین کو بہترین اجر عنایت فرمائے ۔ آمین
مرحوم کے انتقال سے اہلِ خانہ کو جو صدمہ پہنچا ہے ، اس پر تعزیت کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ مفتی احمد خانپوری (رکنِ شوریٰ دارالعلوم دیوبند و شیخ الحدیث جامعہ ڈابھیل) نے پیغام کے ذریعے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرما کر اپنی رحمتوں سے ڈھانپ لے ، جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام متعلقین کو صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل سے نوازے ۔(آمین) موصوف کے رفیقِ خاص قاری عبد الحنان نے بھی خوب خوب دعاؤں سے نوازا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے حسنات کو قبول فرما کر سیئات سے درگزر فرمائے اور ان کی قبر کو جنت کا باغیچہ بنا دے ، گھر کے سبھی لوگوں کو صبر دے ، اجر دے ، ان کی موجودگی میں اللہ جن نعمتوں سے نوازتا رہا ان کے جانے کے بعد بھی اس سلسلے کو جاری رکھے ۔ مفتی محمد اسلام قاسمی (استاذِ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند)نے بھی مغفرت کی دعا فرماتے ہوئے تعزیت پیش کی۔مولانا یوسف قاسمی (خازن جمعیۃ العلماء مہاراشٹر)نے فرمایا کہ مرحوم بہت سادہ شخصیت کے مالک تھے ۔خدا بخشے بہت سی خوبیاں تھی۔۔۔
علاوہ ازیںپروفیسر صاحب علی (صدر شعبۂ اردو ممبئی یونیورسٹی) ، پروفیسر یونس اگاسکر (سابق صدرِ شعبہ) و دیگر اساتذۂ شعبہ، جناب شکیل رشید (چیف ایڈیٹر ممبئی اردو نیوز)،عبد السلام قاسمی (مدیر متاعِ آخرت، کانپور)، قطب الدین شاہد (سینئر سب ایڈیٹر انقلاب )،سعید احمد خان (چیف رپوٹر انقلاب)،نازش ہما قاسمی(بیورو چیف بصیرت میڈیا گروپ)،مفتی جسیم الدین قاسمی (استاذ و مفتی مرکز المعارف، ممبئی)،حاجی عیسیٰ سونالکر (متولی نوپاڑہ جامع مسجد)، مولانا عبد الرحمن اعظمی(سابق صدر مسلم لیگ ممبئی)، مفتی بلال (دارالافتاء باندرہ)، مولانا رشید احمد ندوی (سکریٹری انجمن اہلِ سنت الجماعت، ممبئی)، مولانا مجیب الدین قاسمی(استاذ دارالعلوم رحمانیہ، حیدرآباد)،قاضی فیاض عالم (دارالقضاء ناگپاڑہ، ممبئی)، مفتی مہدی حسن قاسمی (ارلا)،مولانا افضل قاسمی (یو کے)، مولانا شاہد ناصری حنفی (مدیر ادارہ دعوۃ السنہ، مہاراشٹر)،ڈاکٹر ظہیر انصاری (مدیر تحریرِ نو، نئی ممبئی)،قاضی اشفاق (دارالافتاء جامع مسجد ممبئی)،مفتی ساجد کھجناوری (استاذ جامعہ رشیدی گنگوہ)، مفتی شرفِ عالم قاسمی،مفتی یحییٰ مومن، مفتی عبید اللہ قاسمی،مفتی سجاد،مولانا عزیر، وغیرہ وغیرہ نے تعزیتِ مسنونہ پیش کی اور یہ سلسلہ تاہنوز جاری ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو غریقِ رحمت کرے ، اور انھیں اپنے دامنِ رحمت میں جگہ عنایت فرمائے ۔ آمین

http://afif.in/mohammad-khalid-ansari-marhoom-ki-taaziyat-ka-silsila-jari-al-falah-islamic-foundation-india/

No comments:

Post a Comment